ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لکھنو میں کرناٹک کے آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیواری کی موت کیابے تحاشہ سگریٹ نوشی سے ہوئی ؟

لکھنو میں کرناٹک کے آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیواری کی موت کیابے تحاشہ سگریٹ نوشی سے ہوئی ؟

Wed, 31 May 2017 00:16:12    S.O. News Service

بنگلورو۔30؍مئی(ایس او  نیوز) لکھنؤ کے حضرت گنج علاقہ کے گیسٹ ہاؤز کے باہر مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے کرناٹک کے آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیواری کی موت کی جانچ میں مصروف خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے پایا ہے کہ گیسٹ ہاؤز کے جس کمرے میں انوراگ تیواری مقیم تھے، وہاں جلی ہوئی 25سے زائد سگریٹ برآمد ہوئی ہیں۔

کہاجارہاہے کہ غالباً حد سے زیادہ سگریٹ نوشی ان کی موت کی وجہ ہوسکتی ہے۔ اترپردیش پولیس کی طرف سے اس معاملے کی ابتدائی جانچ کے بعد وہاں کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ جانچ سی بی آئی کے سپرد کردی۔اس سلسلے میں جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے افسران نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ تیواری اپنی ذاتی زندگی میں شدید دباؤ کا شکار تھے، اور ہوسکتا ہے کہ اسی دباؤ کے نتیجہ میں انہوں نے بے تحاشہ سگریٹ نوشی کی ہوگی۔

17 مئی کو اپنے جنم دن کے روز ہی تیواری مارے گئے۔ جس گیسٹ ہاؤز میں تیواری مقیم تھے، وہاں سے 50 میٹر کی دوری پر انہیں مردہ پایا گیا۔ ابتدائی رپورٹوں میں کہا گیاتھاکہ انوراگ تیواری کی موت دورۂ قلب کی وجہ سے ہوئی ہے اس کے بعد ان کی موت کو ایک منظم سازش کے تحت کیا گیاقتل قرار دیا گیا۔اسی بنیاد پر اترپردیش پولیس نے قتل کی دفعات درج کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کیا اور معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ انوراگ تیواری کے خاندان والوں نے الزام لگایا کہ انوراگ تیواری کرناٹک کے محکمۂ شہری رسد وخوراک کے چند اہم گھپلوں کو فاش کرنے والے تھے، اسی وجہ سے انہیں قتل کردیاگیا۔ ان الزامات کے بعد اترپردیش حکومت نے کرناٹک بی جے پی کی پرزور مانگ کو دیکھتے ہوئے معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کردینے کا فیصلہ کیا ، اب جانچ جس رخ میں جارہی ہے اس سے یہی ثابت ہوتاہے کہ تیواری کی موت غالباً نجی وجوہات کے سبب ہوئی ہوگی۔


Share: